رزق میں برکت اور اضافے کے مجرب وظائف

رزق

اسم باری تعالیٰ کی برکات سے کئی مسلمان فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔یہ اسم باری تعالیٰ کا ایک مجرب عمل ہے جس کے کرنے سے مال دار غنی بن جاتا ہے اس وظیفے کی بدولت کئی افراد آج خوشحال زندگی گزار رہے ہیں جن لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے پاس پیسے نہیں ٹکتے اور تیزی سے خرچ ہوجاتے ہیں وہ افراد نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد گیارہ گیارہ سو مرتبہ یا غنی کا ورد کریں وظیفے کے اول و آخر درود ابراہیمی ضرور پڑھیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے رزق میں بے پناہ اضافہ ہوگا یہ مجرب ترین وظیفہ ہے رزق اور بندش کے خاتمے کے لئے بہترین ہے

دوسرا وظیفہ دکان دار اور تاجروں کے لئے ہے کوئی بھی دکان دار اور تاجر دفتر کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ یا غنی پڑھے گا تو انشاء اللہ کاروبار میں برکت اور رزق میں اضافہ ہوگا اور کبھی بھی کسی نقصان کا خوف نہیں رہے گا ۔بے رزگار افراد کےلئے :آج کل بے روزگاری ایک عام مسئلہ ہے نہایت ہی پڑھے لکھے افراد ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے دردرد کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں ایسے ہی بے روزگار نوجوانوں کے لئے ایک نہایت ہی مجرب وظیفہ ہے جس کے کرنے سے انشاء اللہ انہیں من پسند ملازمت نصیب ہو گی بے روزگار افراد روزانہ نمازِ عصر کے بعد اول آخر درود شریف ایک مرتبہ پڑھیں اور اس کے بعد اکتالیس مرتبہ یا اللہُ یَا باسط پڑھیں انشاء اللہ تعالیٰ یہ عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ ان پر اپنے خزانے کے منہ کھول دے گا ۔اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد: یہ ایک ایسا عمل ہے کہ اس کے کرنے سے ساری دنیا آپ پر مہربان ہو جائے گی۔ جہاں آپ جاؤ گے وہاں آپ کی عزت ہو گی،

غیب سے آپ کو روزی ملنا شروع ہو جائے گی۔ جس چیز کی آپ کو ضرورت ہو گی اللہ پاک کے کرم سے غیب سے اس کا سبب پیدا ہو جائے گا۔ کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ اللہ پاک کی مخلوق کے دل میں آپ کا پیار اور محبت پیدا ہو جائے گا ۔عمل یوں ہے۔اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد حاصل کرنے کا عمل:سورۃ الملک جو کہ 29 پارے میں موجود ہے اس کی آیت نمبر14 پڑھنی ہے الا یعلم من خلق وھو اللطیف الخبیر عشاء کی نماز کے بعدجائے نماز پر بیٹھ کر اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔ اور درمیان میں یہ آیت سو بار پڑھنی ہے۔ یہ آیت پڑھنے کے بعد اللہ پاک سے دعا کرنی ہے ۔ کہ اے اللہ اس آیت کے صدقے اپنے غیبی خزانوں سے مجھے رزق عطا فرما،اپنی خلوق کے دل میں میری محبت اور عزت پیدا فرما دے تو اللہ کے حکم سے اللہ کی مخلوق بھی آپ پر مہربان ہو جائے گی اور غیبی مدد بھی حاصل ہو گی۔ یہ ایک آزمودہ اور قیمتی عمل ہے اللہ پر یقین رکھتے ہوئے یہ عمل کریں اور ساتھ ساتھ پانچ وقت کی نماز بھی پڑھیں تاکہ آپ اللہ پاک کے قریب رہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment