لفٹ کے دروازے میں یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم معلومات جو آپ کے بھی کام آسکتی ہے

معلومات

شہروں میں جس حساب سے بلند و بالا عمارتیں بنتی جارہی ہیں اسی حساب سے لفٹس کا استعمال بھی عام ہوتا جارہا ہے۔ لفٹ کے استعمال سے کچھ لوگ بہت خوفزدہ ہوتے ہیں۔ لوگوں کو یہ خوف بھی ہوتا ہے کہ اگر لفٹ چلتے ہوئے ایک جگہ اٹک گئی یا پھر لائٹ چلی گئی تو ہم باہر کیسے نکلیں گے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس حوالے سے معلومات دیں گے جس سے آپ کا یہ خوف بھی دور ہوجائے گا۔

لفٹ کے دروازے پر سوراخ شاید آپ نے غور کیا ہو کہ اکثر لفٹ کے دروازے کے اوپر کی جانب ایک ننھا سا سوراخ موجود ہوتا ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ لفٹ کا ٹوٹا ہوا حصہ ہے یا پھر غلطی سے اس میں سوراخ رہ گیا ہے۔ بعض لوگوں کے خیال میں یہ سوراخ اکسیجن کی فراہمی کے لئے ہوتا ہے۔ البتہ ہم بتاتے چلیں کہ یہ تمام باتیں بالکل غلط ہیں۔ جان کیسے بچائی جاتی ہے؟ لفٹ کے اوپر موجود سوراخ دراصل لائف سیونگ یعنی زندگی بچانے کا سوراخ ہوتا ہے۔ اگر خدانخواستہ لفٹ میں کوئی خرابی ہوجائے اور وہ پھنس جائے تو اسی سوراخ کی مدد سے

اندر موجود لوگوں کو باہر نکالا جاتا ہے۔ لفٹ کے سوراخ میں ہوائسٹ وے ڈوران لاکنگ نامی اوزار داخل کیا جاتا ہے اور اس کی مدد سے دروازہ کھولا جاتا ہے۔ یہ ٹول عمارت کی انتظامیہ کے پاس ہر وقت موجود ہوتا ہے

Leave a Comment